• news

بولان خودکش حملہ: داعش نے ذمہ داری  قبول کر لی‘ اقوام متحدہ کی مذمت


بغداد (این این آئی) شدت پسند تنظیم داعش نے بلوچستان میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کی پروپیگنڈا ایجنسی اعماق نے تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان شائع کیا جس میں کہا بلوچستان میں پولیس بس پر حملہ داعش کے ایک جنگجو نے کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی  پر خودکش حملے کی سخت  مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا سیکرٹری جنرل  نے خود کش حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مذمت

ای پیپر-دی نیشن