• news

امریکی حکومت کا پا کستانی طلبہ کیلئے500 نئے وظائف کا اعلان


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)امریکی حکومت نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی سطح کے پاکستانی طالبعلموں کو اعلیٰ تعلیم کی تکمیل میں معاونت کیلئے500 نئے وظائف دینے کا  اعلان کیا ہے۔  خواتین کے عالمی دن  کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ اِی سی) کی جانب سے خواتین دانشوروں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے کہا  خواتین کا عالمی دن نہ فقط ہماری ماؤں، دادیوں نانیوں، بہنوں اور بیٹیوں کی سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع ہے بلکہ یہ دن صنفی مساوات یقینی بنانے کی جدوجہد میں تیزی لانے اورصنف سے وابستہ گِھسے پِٹے تصورات کے خاتمہ کا بھی متقاضی ہے۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی  احسن اقبال نے سیلاب سے متاثرہ طالبعلموں کے لیے  امریکی معاونت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا  پاکستان نے تباہ کْن سیلاب سے  بہت زیادہ نقصان برداشت کیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونا پاکستان کی ترقی کے عمل میں ایک بڑا چیلنج ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وفاقی حکومت سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کرے گی اور اس سلسلے میں ادراہ شماریات کے چیف ڈاکٹر نعیم ظفر اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ شج بروز بدھ  سندھ کے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ سے  ملاقات کریں گے تاکہ صوبائی حکومت سندھ کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن