وارڈن نے ٹرپل سواری پر روکا تو نوجوان نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تو موٹر سائیکل سوار نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ ڈیفنس سیکٹر کے پٹرولنگ آفیسر زبیر نے موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوںکو روکا۔ جس پر موٹر سائیکل سوار قیصر کاغذات دکھانے کی بجائے آگ بگولہ ہوگیا اور طیش میں آکر موٹر سائیکل کو آگ لگا کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ٹریفک وارڈنز نے کوشش ناکام بنا کر موٹر سائیکل اور تینوں نوجوانوں کو پولیس کے حوالے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔