نظر بندی احکامات کی واپسی پر ہائیکورٹ نے زلفی بخاری، ولید اقبال کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور سینیٹر ولید اقبال کی بازیابی کی درخواست پنجاب حکومت کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی ہے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات واپس لے لئے ہیں اور انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔