• news

عمران نے عدالتوں میں ویڈیو لنک سے پیشی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی


لاہور (سپیشل رپورٹر) عمران خان نے عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ وکیل نے درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، آئی جی پنجاب و اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران ملک کے بڑے سیاسی لیڈر اور سابق وزیراعظم ہیں۔  ایک سازش سے عمران خان کی حکومت گرائی گئی ہے۔ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔  عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں  جن کا مقصد عمران کو عدالتوں میں گھسیٹنا ہے۔ عدالتوں میں پیشی کے دوران دوبارہ حملہ ہونے کا خدشہ ہے۔ عدالت ویڈیو لنک یا سکائپ کے ذریعے حاضری کی اجازت دے۔

ای پیپر-دی نیشن