• news

پریس کانفرنس کا معاملہ، ہائیکورٹ میں فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


لاہور (سپیشل رپورٹر) اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف پریس کانفرنس  کر کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ رانا شاہد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری نے ججوں کے خلاف بیان بازی کی ہے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔ تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی ہے۔ استدعا ہے طلب کر کے  فواد چوہدری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن