19 ڈی ایس پی تبدیل، علی عباس سپیشل برانچ لاہور تعینات
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انوار نے 19 دی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی عباس کو ڈی ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، یعقوب اعوان کو ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ، محمد اعجاز کو ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ لاہور، سلیم اللہ کو ڈی ایس پی موبائلز سول لائنز لاہور، یوسف زکریا کو ڈی ایس پی پرانی انارکلی، علی عباس کو ڈی ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، سیف اللہ کو ڈی ایس پی سٹی قصور، محمد عثمان کو ڈی ایس پی سول لائنز فیصل آباد، محمد طاہرکو ڈی ایس پی نشاط آباد فیصل آباد، جام محمد محسن کو ڈی ایس پی لیگل بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے۔