• news

لدھیوالہ وڑائچ، 3 سالہ بچے، کامونکی میں لڑکی سے زیادتی 


لدھیوالہ وڑائچ (نمائندہ نوائے وقت) لدھیوالہ وڑائچ  کے محلہ اسلام آباد میں اوباش نے تین سالہ بچے کو بسکٹ دینے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ماںکی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ تین سالہ (الف) ارحم دکان سے بسکٹ لینے گیا جسے اس کے ہمسائے اوباش  جاوید نے ورغلا کر اپنے گھر لیجا کر  نشانہ بنایا۔ بچے کے رونے کی آواز  سن کر لوگوں نے گھر کا بیرونی دروازہ توڑا تو ملزم فرار ہو گیا۔ ادھر پاکپتن میں ذہنی معذور خاتون کو 2 افراد نے نشانہ بنایا۔ کامونکی میں نازیبا ویڈیو کی بنا پر بلیک میل کر کے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو اوباش افراد اور اْن کی ساتھی خاتون کے خلاف مقدمہ درج۔ چند روز قبل سادھوکی حیدر کالونی کے محنت کش نذیر کی جواں سالہ بیٹی کو زاہد جٹ نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران زاہد کی بیوی ثمینہ نے ویڈیو بنا لی۔ گذشتہ روز ویڈیو کے نام پر بلیک میل کر کے زاہد جٹ اور ثمینہ کی مدد سے میاں مستری نامی شخص نے بھی لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ جبکہ اس دوران ملزمان چھ تولے طلائی زیورات اور تین لاکھ روپے بھی چوری کر کے لے گئے۔ صدر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن