حکومت عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے:ندیم ہارون
قصور (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و امیدوار این اے 131ندیم ہارون خاں نے کہا کہ عمران خاں ایک حقیقت ہے اور عوام کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں۔عمران کو ملکی سیاست سے مائنس کرنے والوں کا بس خواب ہی رہے گا۔ حکومت نے ملک میں ہوشربا مہنگائی کر کے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عمران خان کی روز بروز بڑھتی ھوئی مقبولیت سے ڈر کر رات دن اسکی گرفتاری کے در پے ہے۔