دعوت ولیمہ کی تقریب
پتوکی(نمائندہ نوائے وقت) پریس کلب پتوکی کے سرپرست سید افضل حسین کے بھتیجے ذاکر اہلبیت، سیاسی سماجی کاروباری شخصیت سید تصور عباس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ولیمہ کی تقریب عالم حیات شادی ہال میں ہوئی جس میں سابق وزیر داخلہ سردار کرنل ہاشم ڈوگر، معروف عالم ذاکر اہلبیت سید مشتاق حسین بصیر پور والے، صوبائی رہنماء وحدت المسلمین سید اقبال شاہ، میاں اسلم آرائیں، سید امتیاز شاہ بستی قطب شاہ والے، سید ندیم ساجد سید مصیب حسین، سید محسن سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔