• news

کمشنر لاہور کا تحصیل ہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ


بھوئے آصل(نامہ نگار) کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ، ہسپتال میں مختلف وارڈز کے انتظام و انصرام اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور تعریف کی ، ہسپتال میں موجود ایک مریضہ کی شکایت پر میڈیکل افسر کیخلاف انکوائری کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے تحصیل ہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز اور دیگر معاملات کو بہترین پاتے ہوئے ایم ایس چوہدری ڈاکٹر اعجاز الحسن سندھو کو بہترین انتظام پر سراہا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے ایک مریضہ کو ہسپتال میں سیرپ کی دستیابی کے باوجود مختلف کمپنی کا سیرپ باہر سے خریدنے کی شکایت پر میڈیکل افسر سجاد کیخلاف اے سی قصور رضوان کو انکوائری کا حکم دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن