رانا ثناء اللہ سے جمشید ایوب بٹ کی ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) جمشید ایوب بٹ نے خصوصی ملاقات کی اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ(ن) سٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں کو گوجرانوالہ میں کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے شیروں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے۔