• news

چیئرمین ایف بی آر سے برطانوی ہائی کمشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کی ملاقات


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے  ملاقات کی۔ ملاقات میں ریونیو موبلائزیشن، انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ  پروگرام کے ذریعے ایف بی آر کے ساتھ مسلسل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سیلز ٹیکس کی ہم آہنگی، ٹریک اینڈ ٹریس، پی او ایس، تجارتی سہولت کے لیے زمینی سرحدوں کا استعمال، انٹرنیشنل ٹیکسیشن میں معاونت، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس کی تعمیل کے لیے ڈیٹا انٹیگریشن شامل ہیں۔جو موئیر نے موثر پبلک سروس ڈیلیوری کیلئے ریونیو موبلائزیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ری مٹ کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن