• news

سعودی عرب میں دہشتگرد  حیدر بن ناصر کا سر قلم کر دیا گیا


ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم کے رکن حیدر بن ناصر کا سر قلم کر دیا گیا۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملزم حیدر بن ناصر آل تحیفہ کو 2017ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزامات تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن