• news

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیا کر رہا، سکول میں بچے زمین پر بیٹھے ہیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  


پشاور(آئی این پی ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان سوال اٹھایا کہ لنڈی کوتل کے گرلز سکول میں بچے زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم، ڈائریکٹر اور سیکرٹری ایجوکیشن اپنے کمروں میں بیٹھے ہوئے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن عدالت کے سامنے مِس اسٹیٹمنٹ دیتے ہیں۔ اس موقع پر عدالت نے سکول کی حالت زار پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن