• news

ڈھاکہ میں دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی 


ڈھاکہ (نیٹ نیوز) ڈھاکا کی 7 منزلہ عمارت میں زوردار دھماکے سے 15 افراد  جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متعدد فائر فائٹنگ یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچے۔ دھماکا مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 50 منٹ پر ہوا، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ متعدد افراد عمارت کے تہہ خانے میں پھنس گئے ہیں، ہلاکتوں  میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بنگلہ دیش کی خصوصی فورس ریپڈ ایکشن بٹالین کے بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشنز کی قیادت کی۔ زخمیوں کو ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا گیا، عمارت کی پہلی منزل پر سینیٹری مصنوعات کی کئی دکانیں ہیں۔ دھماکے سے بنک کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک کے دوسری طرف کھڑی بس بھی تباہ ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن