ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو کرانے کا اعلان
انقرہ (اے پی پی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے14 مئی کو ملک میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں اس انتخابی مہم کو اپنے پیچھے رکھنا چاہیے ترکیہ کے قانون کے تحت متعلقہ صدارتی حکم نامے پر دستخط کے بعد 60 دن گزر جانے کے بعد پہلے اتوار کو ووٹنگ ہونی چاہیے۔