ناسا کا رواں ماہ خلائی سٹیشن میں نیا سائنس مشن لانچ کرنے کا اعلان
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے رواں ماہ خلائی سٹیشن میں نیا سائنس مشن لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا نے دل کی بیماریوں، خلا میں زندگی اور دیگر اشیا کا مطالعہ کرنے کے لیے رواں ماہ کے دوران بین الاقوامی خلا ئی سٹیشن میں ایک نیا سائنس مشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ناسا کا 27 واں سپیس ایکس کمرشل ری سپلائی سروسز مشن ہو گا۔