کلچر، تہذیب و تمدن کا فروغ وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر عنبرین جاوید
لاہور (لیڈی رپورٹر) ٹاؤن شپ کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر عنبرین جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی کلچر تہذیب و تمدن کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے قومیں اپنی روایات تہذیب اور ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں اور ہمیں اپنی روایات تہذیب اور ثقافت پر فخر کرنا چاہئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کلچر اور کلر ڈے کے موقع پر کیا جس میں کالج کے مختلف ڈسپلن کی طالبات اور فیکلٹی ممبران نے پاکستان کے ثقافتی روایت اور جدت پر مبنی رسم و رواج تہذیب و تمدن امور خانہ داری کھابے پروگرام صوفیانہ کلام اور میلہ کلچرل جشن بہاراں اور متعلقہ اشیاء کو پروموٹ اور روشناس کروانے کیلئے خصوصی طور پر اہتمام کیا۔