کرایہ مانگنے پر فائرنگ کرکے مکان مالکن کوقتل کردیا‘ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ساندہ کے علاقے میں کرایہ دارافضل شاہ نے کرایہ مانگنے پر مکان مالکن ناہید کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ ناہید کو بازو اور پیٹ پر فائر لگے اور اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزم افضل شاہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیاہے۔ملزم افضل شاہ کو تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاہے۔