• news

عمران کی تقاریر‘ بیان نشر کرنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ آج سماعت کرے گی


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقریروں اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے  خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا آج عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پا بندی کالعدم  قرار دے۔
سماعت آج

ای پیپر-دی نیشن