• news

ای سی سی اجلاس‘ گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سفارش پر  پاسکو کے لئے گندم کی خریداری کا ہدف18 لاکھ  میٹرک ٹن مقرر کر دیا۔ گندم  کی خریداری 3,900 روپے فی 40کلوگرام  کے حساب سے کی جائے گی۔ مزید برآں ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں گندم کے مناسب استعمال، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار،گوداموں  کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ ای سی سی کو پیش کرے۔ وزیر خزانہ کی صدارت میں اجلاس میں سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان کے علاج معالجہ کے لیے 1 کروڑ روپے کی  منظوری دے دی۔ ای سی سی نے بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی سمری پر غور کیا اور ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ دی۔
ای سی سی

ای پیپر-دی نیشن