خاران، ڈیرہ اسماعیل خان، فائرنگ کے واقعات، 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 5 زخمی
خاران؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ نیٹ نیوز) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ترجمان یعقوب ذوالقرنین نے کہا کہ یہ واقعہ گیرہ مستان میں دربین پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ کچھ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔ شہید ہونے والے کی شناخت کوہاٹ کے رہائشی گل فراز کے نام سے ہوئی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔ ادھر واشک کے علاقے دالی لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افرادکی جانب سے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں نعمت اللہ اور رحمت اللہ زخمی ہو گئے۔ لیویز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور زخمی ہوئے اور فرار ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر نعمت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اہلکار شہید