نئے اضلاع کی معطلی‘ نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گجرات ڈو یژن اور وزیر آباد سمیت نئے اضلاع کو معطل کرنے کیخلاف درخواستوں پر نئے اضلاع کی معطلی کا نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں 22 مارچ تک توسیع کردی ہے ۔ عدالت نے الیکشن کمشن کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے اخلاق حیدر سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں نئے ڈو یژن گجرات کی تشکیل کے خلاف نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ ایک منتخب حکومت نے دیا تھا، منتخب حکومت کے فیصلے کو نگران حکومت ختم نہیں کر سکتی ہے۔
نئے اضلاع