• news

انٹر بنک میں ڈالر 1.25  اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ مہنگا 


کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کے مطابق بدھ کو انٹر بنک میں ڈالر کی قدر1.25روپے کے اضافہ سے 279.12روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1روپے کے اضافے سے ڈالرکی قیمت 280روپے پر پہنچ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی رہی جس سے یورو کی قیمت 296روپے سے گھٹ کر 294روپے ہو گئی۔ اسی طرح 4روپے کے خسارے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 334روپے سے گھٹ کر 330روپے رہ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت74.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت77روپے رہی۔ شب برات کی وجہ سے بدھ کو صرافہ مارکیٹ بند رہی جس کی وجہ سے سونے کے دام نہ کھل سکے۔
ڈالر

ای پیپر-دی نیشن