• news

لنڈی کوتل: لشمینیا مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی ، 360مریض رپورٹ


پشاور(اے پی پی)ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں لشمینیا مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی ۔گزشتہ دو ماہ کے دوران لشمینیا سے متاثرہ 360مریض رپورٹ ہوئے ہسپتال ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ مریضوں میں زیادہ تعداد کمسن بچوں کی ہے۔
 جن کا تعلق علاقہ خیبر ذخہ خیل، شینواری اور لوئے شلمان سے ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لشمینیا مخصوص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔لنڈی کوتل کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی ذمہ دار مذکورہ مرض کے تدارک کیلئے فوری طورپر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے فری میڈیکل کیمپس لگائیں اور آگاہی مہم چلائیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر نے بتایا کہ مذکورہ مریضوں کے لئے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرکاری علاج معالجہ جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن