• news

ٹوئٹر نے 10 ہزار حروف پر مشتمل ’طویل‘ ٹویٹس کا عندیہ دے دیا


سان فرانسسکو (نیٹ نیوز) ٹوئٹر نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب اس ضمن میں ایک اہم خبر یہ ہے  کہ بہت جلد صارفین ٹوئٹر پر طویل پوسٹس کر سکیں گے۔ جن کی طوالت 10000 حروف (کیریکٹرز) تک ہو سکے گی۔ اسے ’سپر لانگ ٹویٹس‘ بھی کہا گیا ہے جو مزید دیکھئے کا آپشن دباتے ہی کھلتی چلی جائے گی۔
 تاہم بلیو نشان والے سبسکرائبر کے لیے یہ سہولت پہلے ہی پیش کر دی گئی ہے لیکن وہ اب بھی 4000 حروف والی ٹویٹ کرسکتے ہیں جو حال ہی میں شروع کی گئی ہے، جسے اب تین لاکھ صارفین استعمال کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن