• news

بھارت : ہجوم نے تیز آواز میں گانے چلانے پر بھارتی نژاد کینیڈین شہری کو قتل کر دیا


 رنگ پور (نیٹ نیوز) بھارت میں مشتعل ہجوم نے بھارتی نژاد کینیڈین شہری کو تیز آواز میں گانے چلانے پر قتل کردیا۔ یہ واقعہ بھارتی پنجاب کے ضلع رنگ پور میں پیش آیا جہاں کینیڈا کے رہائشی شخص کو تیز آواز میں گانے چلانے پر مشتعل ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت 24 سالہ پردیپ سنگھ کے نام سے ہوئی جو مستقل طور پر کینیڈا کا رہائشی ہے۔
 اور گزشتہ ماہ اپنی والدہ کے ساتھ بھارت آیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن