صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں:وفاقی وزیر
اسلام آباد(خبرنگار)فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن نے یونیسیف کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق یونیسیف کی جانب سے تکنیکی گاڑیاں برائے حفاظتی ٹیکہ جات تمام صوبائی ای پی آئی حکام کے حوالے کی گئی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بہتر بنانے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔26گاڑیوں میں 18موبائل ورکشاپ گاڑیاں جبکہ 8لاجسٹک ٹرک شامل ہیں۔