محمد عاصم کچھی کو ایم ڈی اے پی پی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
اسلام آباد (شاہزاد انور فاروقی) انفارمیشن گروپ اور وزارت اطلاعات کے گریڈ 20 کے افسر محمد عاصم کچھی کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔عاصم کچھی نے 1999ء میں سروس جوائن کی، آڈٹ بیوروآف سرکولیشن، وزیر اعظم ہاؤس، سی ڈی اے، پیمرا اور ڈیمپ سمیت پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان اور ابھی ڈائر یکٹر جنرل سائبر ونگ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی ایم ڈی اے پی پی کے عہدے کی مستقل تعیناتی کی سمری بھی وزیر اعظم کے پاس زیر غور ہے۔