عمران حملہ کیس‘ لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 مارچ تک ملتوی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ کیس میں ملوث مسلم لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ ن کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری مدثر نذیر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔