عدلیہ کا ترازو جمہوریت،آمریت کیلئے الگ الگ رہا : امین الحق
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب یہ مان لینا چاہیئے کہ ان کے دور اقتدار میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیئے گئے۔ یہ کڑوا سچ ہے کہ تاریخ پاکستان میں عدلیہ کا ترازو جمہوریت اور آمریت کے لئے الگ الگ رہا ہے۔14 نشستیں ایم کیو ایم سے چھین کر بھی اپنے دور اقتدار میں عمران خان نے کراچی کو سوائے لارے لپوں کے کچھ نہیں دیا۔ میرے شہر، میرے ملک ،میری قوم کی بربادی میں عمران خان کا بڑا کردار ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے بحری امورصابر حسین قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔