• news

زیادتی کے ملزم کی ضمانت استدعا مسترد‘ گرفتار


لاہور (خبر نگار) سیشن عدالت نے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم دانیال کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کا اس مقدمہ میں کوئی قصور نہیں، پراسیکیوشن کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم دانیال کی ضمانت کی استدعا مسترد کر دی۔
 ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ ملزم دانیال کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن