• news

یوم خواتین: فرانس کے سفارتخانے میں جینڈر اینڈ کلائمیٹ ایوارڈ تقریب


اسلا م آبا د (خبر نگار+خصوصی نامہ نگار)پا کستان میں فرانس کے سفارتخا نے اور ایجنسی فرانزیز ڈی ڈیولپمنٹ (اے ایف ڈی) نے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچرکے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پہلے پاکستان جینڈر اینڈ کلائمیٹ ایوارڈ دئیے۔ فرانس کے سفارت خانے اور اے ایف ڈی نے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN پاکستان) کے ساتھ مل کر وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی سرپرستی میں ایوارڈز دئیے۔ اس ایوارڈ کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں خواتین کے عزم کو اجاگر کرنا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں صنفی اور موسمیاتی ایوارڈ دینا میر ے لیے اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ 2022ءکے سیلاب کے بعد شرم الشیخ میں COP27 کے دوران بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات میں پاکستان کی قیادت کی بازگشت کرتا ہے۔ آئی یو سی این کے نمائندے محمود اختر نے کہا کہ آئی یو سی این نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے تعاون سے پاکستان کے پہلے قومی موسمیاتی تبدیلی صنفی ایکشن پلان کے آغاز کیا ہے۔ یہ موسمیاتی کارروائی میں خواتین کی زیادہ شمولیت اور قیادت کو فروغ دینے کی بھی کوشش ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ عورتیں ہمارے خاندانی نظام، معاشرے، ملک اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی جرات مند، محنتی اور بہادر عورتوں سمیت دنیا بھرکی عورتوں کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
شیری رحمن / ایوارڈ

ای پیپر-دی نیشن