• news

پیپلز پارٹی انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑے گی، اسلم گل 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے صوبائی دارالحکومت کے 30حلقوں سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ امتحان کی گھڑی آ پہنچی ہے۔پیپلز پارٹی انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔وہ سنٹرل پنجاب آفس میں ڈسٹرکٹ ٹو کے صدر آصف ناگرہ کی قیادت میں ملنے والے ٹکٹ ہولڈر ز کے وڈ فد سے گفتگو کر رہے تھے۔ جن میں محمد اکرم ڈوگر ایڈووکیٹ، ملک شوکت اور فرحان احمد سے گفتگو کر رہے تھے۔چودھری اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی تیر کے نشان پر الیکشن لڑے گی اور  30 اپریل کو تیر بلے کے آر پار ہو جائے گا لاہور ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈر ز کا اجلاس جلد طلب کیا جا رہا ہے، جس میں ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن