• news

 خواتین کی ترقی ،فعال کردار کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، کمشنر 


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور اورڈائریکٹر جنرل لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی اور فعال کردار کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ایل ڈی اے میں تعینات خواتین افسران وملازمین کاکردار ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے اور یہ پورے معاشرے کے لیے بھی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں ڈے کیئر سنٹراپ گریڈ کر کے جلد از جلد فعال کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن