حسن مرتضی سے یوسف اعوان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی سے کوآرڈینیشن کمیٹی نے گزشتہ روز چیئرمین علامہ محمد یوسف اعوان کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پرسید حسن مرتضی نے کمیٹی کو ایک سال مکمل ہونے اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ مستقل رابطہ رکھنے پر مبارکباد دی اور ممبران میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر کمیٹی ممبرز نسیم سہوترا ،مسعود ملک ،نادیہ شاہ اور بشارت علی بھی موجود تھے۔