• news

معاشرے کی تربیت میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں، ثمینہ گھرکی، ثمینہ پگانوالہ 


لاہور(نامہ نگار)عالمی یوم خواتین پر اپنے مشترکہ پیغام میں پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی پاکستانی خواتین کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔پیپلز پارٹی پنجاب وویمن ونگ کی صدر ثمینہ گھرکی نے کہا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ثمینہ پگانوالہ نے کہا کہ خاندان اور معاشرے کی تربیت میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وسطی پنجاب نیلم جبار نے کہا کہ پیپلز پارٹی صنفی اس متیاز سے بالا معاشرے پر یقین رکھتی ہے۔ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نایاب گوہر جان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور اور پالیسیوں میں خواتین کی مشاورت شامل ہے۔پیپلز پارٹی ویمن ونگ لاہور کی صدر نرگس خان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین،اقلیتوں اور محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔پیپلز پارٹی ویمن ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا کہ خواتین حقوق کے لئے بینظیر بھٹو شہید کے اقدامات تاریخ کا حصہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن