میو ہسپتال میں اے وی ایچ روم نمبر4 لیڈی ایچیسن میں آئی یوآئی سنٹرکاافتتاح
لاہور(نیوزرپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مئیوہسپتال میں اے وی ایچ روم نمبر4اور لیڈی ایچیسن ہسپتال میں آئی یوآئی سنٹرکاافتتاح کیا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی، مئیوہسپتال اور لیڈی ایچیسن ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ واکس کی قیادت کی اور تقاریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت بھی کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے لیڈی ایچیسن ہسپتال میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔