پیپلز پارٹی پنجاب سے امیدوار کاغذات نامزدگی 14مارچ تک جمع کرادیں، فاروق سعید
لاہور(نامہ نگار)صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید خاں نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے پنجاب میں انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے پنجاب سے تمام امیدوار کاغذات نامزدگی 12سے14مارچ تک جمع کرادیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں رانا فاروق سعید نے ہدایت کی کہ وکلاء سے مشورے کے بعد اپنے کاغذات نامزدگی متبادل امیدوار کیساتھ جمع کرائیں۔ امیدوار اپنے انتخابی حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں اورالیکشن پورے زور و شور سے لڑ کر پیپلز پارٹی کو سر خرو کرنا ہے۔کسی بھی مشکل کی صورت میں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ سے رابطہ کریں۔