پنجاب کلچر ڈے لوگو میں خواتین کو نمائندگی دی ، نگران صوبائی وزیر اطلاعات
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو باعزت اور باوقار ملک بنانے کیلئے خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ پنجاب کلچر ڈے لوگو میں خواتین کو نمائندگی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن عورتوں سے یکجہتی ،برابری اور حقوق کے حصول کی جدو جہد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ناممکن ہے۔ خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل خواندگی کے پروگراموں تک رسائی دینے کے لئے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہیں۔ ہماری ترجیح خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ خواتین کا معاشرے میں کردار اور انسانی تہذیب کے ارتقاء میں نمایاں مقام ہے۔