اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے،طاہر القادری
نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ دین ہے۔ اسلام کی روشن تعلیمات سے قبل خواتین کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔ غلاموں کی طرح خواتین کی خرید و فروخت ہوتی تھی۔ خواتین کو بزورِ طاقت غلام بنایا جاتا اور بطور انسان ان کے کوئی حقوق نہ تھے۔ پیغمبر اسلام ؐ نے عورت کو سوسائٹی کا باوقار فرد قرار دیا اور خواتین پر تعلیم، روزگار کے دروازے کھولے اور خواتین کو ماں، بہن، بیوی، بیٹی کے رشتوں کی صورت میں ایک معتبر شناخت دی۔