معذور بھکاریوں کیلئے ہنر ،ٹیوٹا ،پنجاب پولیس میں ایم اویوسائن
لاہور ( نامہ نگار) معذور بھکاریوں کو ہنر فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا اور پنجاب پولیس کے مابین مفاہمتی یادداشت کی تقریب آئی جی آفس میں منعقد ہوئی۔سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق ٹیوٹا پولیس کی مدد سے معذور بھکارویوں کو کار آمد ہنر فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ نے اس موقع پر کہا کہ ٹیوٹا پنجاب میں فنی اور ووکیشنل تعلیم فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پرکنٹرول پانے کیلئے حکومت پنجاب کے اس ہراجیکٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔معذور بھکاریوں کو جو پولیس کی مدد سے ہمارے تک لائیں جائیں گے۔ٹیوٹا ان کیلئے تربیتی سیشنز کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔تاکہ وہ لوگ کار آمد ہنرسیکھ کر معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔