• news

والدین کی بڑی ذمہ داری نسل نو کے ایمان کی حفاظت ہے،حبیب اللہ نقشبندی


لاہور(نیوز رپورٹر)معروف تعلیمی ورفاہی ادارے الکہف ایجو کیشنل ٹرسٹ کی سالانہ الکہف ایواڑتقریب مرکزی چیئرمین  پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامورشاعر سیدسلمان گیلانی خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا اس موقع پر ملک معروف روحانی وعلمی شخصیت شیخ الحدیث مولانا پیرحبیب اللہ نقشبندی مجددی نے اولاد کی تربیت میں والدین کا کردار اور ان کی ذمہ داری کے عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج والدین کیلئے سب سے بڑی ذمداری اولاد کی دینی تعلیم و تربیت اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت ہے والدین کیلئے اولاد بہت بڑی نعمت اور سرمایہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت اورپرورش کے بارے میں بھی قیامت  کے روز والدین سے سوال ہوگا،  انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو ایسے تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تربیت کا بھی انتظام ہو تاکہ بچے کی دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں، بچہ ہمیشہ دین اسلام کا مزاج اور فطرت لے کر دنیامیں آتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن