• news

پی آئی ٹی بی کی جانب سے خواتین سٹاف کیلئے نیٹ ورکنگ سیشن 


لاہور ( نیوز رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ہیومن ریسورس ونگ کی جانب سے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں خواتین سٹاف کیلئے نیٹ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد خواتین ایمپلائز کی مضبوط اور پرجوش افرادی قوت کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی صنفی مساوات پر یقین رکھتے ہوئے مساوی مواقع فراہم کرنے والا ادارہ ہے اور خواتین کی مساوی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی کے ہدف کا حصول ناممکن ہے۔تقریب میں پی آئی ٹی بی ایچ آر ڈائریکٹر احمد عدیل سرور، سینئر پروگرام منیجر آمنہ محسن اور خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن