• news

یو ایم ٹی میں ’’بزنس لیڈرز ود فیوچر لیڈرز‘‘کے موضوع پر سیمینار 


لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ’’مستقبل کے لیڈرز کے ساتھ بزنس لیڈرز‘‘پر خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں وزیر بلدیات/ ممبر بورڈ آف گورنرز یوایم ٹی/آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد، بانی لمز / پیکجز گروپ بابر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر سہیل قریشی یو ایم ٹی کی سینئر انتظامیہ، فیکلٹی اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب منعقد کروانے کا مقصد نامور بزنس لیڈرز کیساتھ مستقبل کے لیڈرز کا انٹریکشن تھا تا کہ وہ اپنے کامیاب اور روشن مستقبل کیلئے رہنمائی حاصل کر سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی لمز سید بابر علی نے بانی یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن مراد شہید کی تعلیمی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے ابراہیم مراد کے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ انکی تربیت کرنے اور یو ایم ٹی کو نان پرافٹ ادارے کے طور پر چلانے پر انکی سوچ اور نظریے کو بھی سراہا۔انکا کہنا تھا کہ آج کے والدین صرف بچوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جبکہ انکی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔وزیر بلدیات/ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے سید بابر علی کو یو ایم ٹی میں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ سید بابر جیسے لوگ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور انکا آج یو ایم میں آکر طلباء کی رہنمائی کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔تقریب کے اختتام پر وزیر بلدیات/ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے سید بابر علی کو سوینئربھی پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن