• news

سپریم کورٹ: ارشد شریف قتل از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر ہونے کے بعد ڈی لسٹ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت  کیلئے مقرر ہونے کے بعد ڈی لسٹ کردیا گیا۔پہلے خبر آئی تھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کریگا۔ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ کا حصہ ہیں اور یہ لارجر بینچ دن سوا 11 بجے سماعت کرے گا۔تاہم کچھ دیر بعد سپریم کورٹ نے کیس ڈی لسٹ کردیا۔ بتایا گیا ہے پانچ رکنی لارجربینچ میں شامل ایک جج کی عدم دستیابی کے سبب کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن