• news

لاہور میں دفعہ 144 ختم، ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی 


لاہور (سپیشل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ‘ جلوس اور ریلی پر کل 7 دن کیلئے پابندی لگائی تھی‘ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 دن کیلئے جاری کل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی دفعہ 144 کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس محمد وحید خان نے اسلم اقبال کی طرف سے تحریک انصاف کی دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کی، جس میں لاہور شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا تھا۔ دوران سماعت  درخواست گزار وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی، جس پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن