بھارت کی پاکستان اور چین کے ساتھ کشیدگی بڑھ سکتی ہے
واشنگٹن(کے پی آئی) امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اور ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ امریکی کانگریس میں ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر کی رپورٹ سالانہ تھریٹ اسسمنٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں فی الحال سیز فائر کے معاہدے کے سبب کمی ہے مگر آنے والے دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق سالانہ تھریٹ اسسمنٹ رپورٹ میں انٹیلی جنس کمیونٹی نے امریکی قانون سازوں کو یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان کی جانب سے پاکستا ن کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا پہلے سے کہیں زیادہ امکان ہے۔