• news

اعترافی بیان نہیں دیا‘ محمد خان بھٹی: عدالت نے جوڈیشل  کر دیا


لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو رحیم یار خان کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ محمد خان بھٹی کو سینئر سول جج محمد تسنیم اعجاز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج کے روبرو بیان میں محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا نہ ہی کوئی 164 کا بیان دیا ہے۔ مجھ سے منسوب بیان کے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بعدازاں محمد خان بھی کے وکیل چودھری منظور وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد خان بھٹی کے خلاف ایف آئی آر بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جو محمد خان بھٹی کو ملزم ثابت کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد خان بھٹی 26 روز سے گرفتار ہیں۔ محمد خان بھٹی کو رات کے اندھیرے میں منہ پر کپڑا ڈال کر جبر سے بیان لیا گیا ہے۔ حمد خان بھٹی سے لیا گیا سارا بیان من گھڑت ہے۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ رحیم یارخان کی عدالت نے محمد خان بھٹی سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کا  مزید ریمانڈ نہیں دیا اور عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جوڈیشل کر دیا ہے۔ ترجمان  کے مطابق محمہ اینٹی کرپشن لاہور نے محمد خان بھٹی کو لاہور آنے کیلئے راہداری ریمانڈ کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ محمد خان بھٹی کو لاہور ریجن اے میں درج مقدمے میں لاہور لانے کیلئے چار رکنی ٹیم رحیم یار خان سے لاہور منتقل کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن